خبریںدنیاعراقمقدس مقامات اور روضے

عید غدیر کے موقع پر نجف اشرف میں مسرت اور خوشی کا ماحول

عید قربان کے بعد گزشتہ ہفتے سے نجف اشرف نے ایک خاص ماحول اختیار کر لیا ہے اور اس شہر میں بتدریج مختلف ممالک سے مولائے متقیان امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے زائرین اور محبت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہ تمام حضرات مولائے متقیان امام علی علیہ السلام کی محبت اور آپ کے یوم اعلان ولایت پر نجف آئے ہیں۔

ہمارے رپورٹر ساتھی نے عید غدیر خم کے موقع پر نجف اشرف کے ماحول پر ایک رپورٹ تیار کی ہے جسے ہم دیکھتے ہیں۔

منگل کو عراق میں پہلی بار عید غدیر کے موقع پر پورے ملک میں سرکاری چھٹی ہوگی۔

18 ذی الحجہ 1445 ہجری مطابق 25 جون 2024 کو عید غدیر کے موقع پر عراق کے تمام صوبوں میں سرکاری چھٹی ہوگی جسے حال ہی میں اس ملک کی پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے۔

آج نجف اشرف میں صبح سے ہی ایک مختلف ماحول ہے، اس کے باوجود کے درجہ حرارت میں اضافہ ہے دنیا بھر سے امیر المومنین علیہ السلام کے عاشق و زائر نجف اشرف آئے ہیں۔ نجف اشرف کی گلیوں اور سڑکوں میں خوشی کی لہر ہے۔

صبح سے ہی امیر المومنین علیہ السلام کے روضہ مبارک کا علاقہ زائرین سے بھرا ہے اور اس ہجوم میں جوش و خروش شدید ہے۔ نہ صرف روضہ مبارک کا علاقہ بلکہ اطراف کی گلیاں اور سڑکیں بھی زائرین سے بھری ہیں۔

عید غدیر کے دنوں میں نجف اشرف میں عراق کے مختلف شہروں اور بیرون عراق سے لاکھوں زائرین یہاں آتے ہیں، یہ شہر عالم تشیع کا پائے تخت بن گیا ہے جو لاکھوں عاشقان امیر المومنین علیہ السلام کے دلوں کو مسحور کر دیتا ہے۔

کل رات سے نجف اشرف میں جو کچھ ہم دیکھ اور سن رہے ہیں وہ خوشی اور مسرت کی صدا ہے، کل رات میں فجر تک نجف اشرف میں امیر المومنین کی ولایت و عشق کا جوش و خروش قابل مشاہدہ تھا۔ من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ کی آوازیں فضا میں گونج رہی تھیں۔ 

اس عظیم عید کے موقع پر روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے ذمہ داروں نے مختلف ثقافتی اور سماجی پروگرام ترتیب دیے ، جو عید غدیر کی یاد اور عراق کی فضا اور اہل بیت کی پیروی کرنے والی اسلامی امتوں کے لئے یادگار ہیں۔

روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے خادموں نے روضہ مبارک کے ہال اور صحنوں میں امیر المومنین علیہ السلام کے نام اور القاب سے لکھے بینر اور پوسٹر نصب کیے، اسی طرح علی مع الحق والحق مع علی لکھا ہوا بڑا پرچم ایوان نجف پر نصب کیا گیا۔ 

عید غدیر کے موقع پر روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے گنبد اور مناروں کو صاف کیا گیا اور اطراف کی گلیوں کو سجایا گیا۔

عید غدیر کے موقع پر روضہ مبارک کے گنبد اور مناروں کو صاف کیا گیا اور دھویا گیا۔

روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے خادموں نے ایوان نجف کی سجاوٹ کے بعد روضہ مبارک کو ہزاروں قدرتی پھولوں سے سجایا۔

اس کے بعد روضہ مبارک کے متولی نے ایک تقریب کے دوران من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ کا پرچم ایوان نجف پر نصب کیا۔

روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے خادموں کی موجودگی میں ایوان نجف میں عشرہ ولایت کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں خدام کے ایک گروپ نے لبیک یا علی کے ترانے کے ساتھ ان ایام کی مبارکباد دی۔

اس تقریب کے اختتام پر روضہ امیر المومنین کے خدام نے زائرین کے درمیان پھول تقسیم کیے۔

امیر المومنین علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی کے لیے روضہ مبارک کے اطراف میں ہر سال موکب اور سبیلیں بھی لگتی ہیں۔

روضہ امیر المومنین علیہ السلام میں ہر سال عید اللہ اکبر عید غدیر کے عشرہ ولایت یعنی 10 ذی الحجہ سے 19 ذی الحجہ تک مختلف ممالک کے زائرین کی میزبانی ہوتی ہے تاکہ وہ لوگ عید غدیر کے جشن میں شرکت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button