اسلامی دنیاخبریںدنیا

لكھنو ھندوستان میں شب عید غدیر محافل کا اہتمام

امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے اعلان ولایت کے موقع پر شب عید غدیر محافل کا اہتمام کیا گیا۔ شبیہ روضہ کاظمین لکھنو میں جشن اعلان غدیر مولانا سید شوذب کاظم جرولی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولانا سید عباس ارشاد نقوی اور مولانا مرزا یعسوب عباس نے محفل کو خطاب کیا۔ جس میں عید غدیر کی اہمیت اور مولائے غدیر کے فضائل بیان کیے، اس محفل کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا، مقامی اور بیرونی شعرا نے اپنے کلام پیش کیے۔

روضہ بیت الحزن میں محفل مسرت کو مولانا میثم زیدی نے خطاب کیا، کربلا دیانت الدولہ بہادر میں انجمن رضائے حسین کی جانب سے منعقد محفل کو مولانا سید علی رضوان زید پوری نے خطاب کیا، مسجد بہشتی پیر بخارہ میں منعقد محفل کو مولانا مصطفی علی خاں ادیب الہندی نے خطاب کیا،

لکھنو شہر کے مختلف مساجد، امام بارگاہ ہوں اور مومنین کے گھروں میں محافل مسرت اور نذر مولائے غدیر کا اہتمام ہوا جس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button