افغانستانخبریں

افغانستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں میں اضافہ

موسم کے گرم ہونے کے ساتھ ساتھ سانس کے مسائل اور شدید اسہال سمیت بیماریوں کے پھیلاؤ نے افغانستان کے سیلاب زدہ مختلف صوبوں کے رہائشیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں متاثرین نے صاف پانی اور صحت کی ضروری سہولیات کی کمی کو اپنے علاقوں میں ان بیماریوں کے پھیلنے کی بڑی وجہ بتائی ہے۔

جہاں یہ سیلاب متاثرین اپنے علاقوں میں بیماریوں میں اضافے کی شکایت کر رہے ہیں وہیں عالمی ادارے صحت نے اس سے قبل افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ آلودہ پانی کی وجہ سے ڈائریا اور دیگر بیماریوں کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں۔

اس تنظیم نے دو ہفتے قبل اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ افغانستان کے شمال، شمالی مشرق اور مغرب میں سیلاب متاثرین کی صورتحال تشویش ناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button