پاکستانخبریںدنیا

دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے عزم استحکام آپریشن کی ضرورت پیش آئی:پاكستانی  وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے عزم استحکام آپریشن کی ضرورت پڑی ہے۔ جس کی منظوری کابینہ اور پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جو طالبان کو واپس لائے، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی تعریف کس نے کی؟ آج پارلیمنٹ میں طالبان کے حق میں نعرے بھی لگا دئے گئے۔ جب کہ اس وقت سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ "آج ہمیں سڑکوں پر انصاف کرنے کو روکنا ہوگا، ہم ختم نبوت کے بھی امین ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کے بھی امین ہیں ۔آج اپوزیشن کو اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔”

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی بجٹ میں کوئی تیاری نہیں ہے، یہاں صرف تنقید برائے تنقید کی جارہی ہے، اپوزیشن بجٹ پر بات نہیں کرتی، صرف نعرے لگانے میں آگے ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس پر مشاورت ہونی چاہیے تھی کہ کون سے طبقات ہیں جنھیں بجٹ میں ریلیف دے سکتے ہیں، اپوزیشن کو شیڈو کابینہ بنانی چاہیے تھی اور شیڈو بجٹ دینا چاہیے تھا، انھوں نے بجٹ پڑھے بغیر تنقید کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button