ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رتہ کلاچی سے شیعہ ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ محکمہ مصنوعی نسل کشی حیوانات رتہ کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات تھے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر آرہے تھے کہ راستہ میں انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ سید غضنفر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ظفر آباد کے رہائشی ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق نامعلوم اغوا کاروں نے ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کی فیملی سے 8 کروڑ کا تاوان طلب کیا ہے۔
نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں:
متعلقہ خبریں
Check Also
Close