عید غدیر کے موقع پر آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے نجف گورنریٹ کی تیاریاں
نجف اشرف کے گورنر نے عید غدیر کے دن لاکھوں افراد کی زیارت کے لئے اعلی سطحی تیاریوں کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ برسوں سے مختلف ہے۔
نجف اشرف کے گورنر نے امیر المومنین علیہ السلام کی ولادت و شہادت جیسے دیگر مناسبتوں پر زائرین کے ہجوم پر اپنے سابقہ تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ضرورت پڑنے پر سیکورٹی فورسز فورا حاضر ہوں گی اور فوری اقدام کے لئے تیار رہیں گی۔
اس زیارت میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نجف گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین کے بغیر ہجوم کے روضہ مبارک میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہنگامی کاروائیوں کو فعال کرنے اور احتمالی خطرات سے نپٹنے کو بھی نظر میں رکھا گیا ہے۔
اس مقدس شہر کے تقدس کو نقصان پہنچانے والے حرکات سے نپٹنے کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے نجف گورنر نے اس عظیم دینی زیارت میں سلامتی اور استحکام کے اعلی درجات کے حصول کے لئے مقامی حکومت کے تیاریوں پر زور دیا۔