اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

عید غدیر سے عید مباہلہ تک پورے جوش و خروش سے منائیں ہفتہ ولایت: مولانا سید سیف عباس نقوی

لکھنو میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید سیف عباس نقوی (صدر مرکزی شیعہ چاند کمیٹی اتر پردیش) نے عید غدیر کی پہلے سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مومنین ابھی سے عید غدیر کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں اور اپنے اپنے علاقوں اور محلوں میں اس عید غدیر کی اہمیت کو نگاہ میں رکھتے ہوئے اس کی تیاریوں کے لئے آمادہ ہو جائیں۔ کیونکہ عید غدیر کا دن اللہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی سب سے بڑی عید میں سے ایک ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی اہمیت کے قائل رہے ہیں ۔ اس لئے عید غدیر کے دن جشن منائیں کیونکہ عید غدیر کی بہت اہمیت ہے قیامت کے دن چار دنوں کو دلہن کی طرح اللہ کے ہاں پیش کیا جائے گا۔ عید فطر، عید قربان، جمعہ اور عید غدیر۔ غدیر کا دن عید فطر، عید قربان اور جمعہ کے بیچ چاند جیسا ہوگا۔ مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ عید غدیر کے دن کئی ثواب کے کام ہیں جو لوگوں کو کرنا چاہیے جیسے کہ غسل کرنا، دو رکعت نماز پڑھنا، روزہ رکھنا، دعائے ندبہ پڑھنا، نئے کپڑے پہننا، عطر لگانا، مسکراتے ہوئے لوگوں سے ملنا وغیرہ اس دن کا روزہ 60 سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ آخر میں مولانا سید سیف عباس نقوی نے لوگوں سے اپیل کی کہ عید غدیر جو عید اکبر ہے خوشی اور جشن کا دن ہے جس دن ہم لوگ اعمال اور جشن کے بعد عید غدیر ختم کرتے ہیں جبکہ عید فطر اور عید قربان کئی دنوں تک مناتے ہیں۔ عید غدیر جو عید اکبر ہے جس دن اسلام مکمل ہوا اور حاجیوں کو روک کر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ولایت علی علیہ السلام کا اعلان کیا ہم تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ 25 جون 2024 کو عید غدیر ہے اور 1 جولائی 2024 کو عید مباہلہ ہے ہم ان دنوں عیدوں کو جوڑ کر ہفتہ ولایت یعنی خوشیوں کے اس ہفتے میں مختلف پروگرام کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button