ایران میں زاگرس کے جنگلات اور چراگاہوں میں آگ لگے تقریبا ایک ماہ گزر چکا ہے۔
لیکن صوبہ لرستان کہ بعض علاقوں میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبہ کرمانشاہ میں پاوہ کے جنگلات سے لے کر صوبہ فارس میں شہرستان رستم کے آس پاس کی چراگاہوں تک رضا کار اور حکومتی دستے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پودوں اور جڑی بوٹیوں نے ان علاقوں کو آگ کی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم انسانی عنصر کو ان آگ کی اصل وجہ قرار دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس دوران آگ پر قابو پانے کے لئے انتھک محنت کرنے والے رضاکار تھک چکے ہیں اور مزید مدد کے منتظر ہیں۔