Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانخبریں

پاكستان ،شہید باپ کا جواں سال بیٹا بھی 20 سال بعد شہید

محرم الحرام کی آمد کے نزدیک آتے ہی پاکستان میں تکفیری وہابی دہشت گرد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ۔ منڈی بہاؤالدین کے انتہائی فعال شیعہ عزادار سید اسد اعجاز نقوی دہشت گرد حملے میں شہید ہوگئے۔ شہید اسد اعجاز نقوی کے والد شہید ِ عزاداری سید اعجاز حسین نقوی کو بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے 20 برس قبل شہید کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شہید ِعزاداری کا بیٹا بھی شہیدہوگیا، باپ 2004 میں شہید اور بیٹا 2024 میں شہیدہوگیا۔ تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے فعال نوجوان عزادار سید اسد اعجاز نقوی کو گذشتہ روز مسلح تکفیری دہشت گردوں نے قاتلانہ حملے میں فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

شہید اسد اعجاز نقوی کے والد سید اعجازحسین نقوی جو کہ تحریک جعفریہ کے انتہائی متحرک اور فعال رہنما تھے انہیں بھی 20 برس قبل 10 محرم الحرام 2 مارچ 2004 کے روزجلوس عزاسے واپسی پر سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

اس اندوناک سانحے پر شہید کا کنبہ سوگوار ہے، 20 برس میں دوسری شہادت نے گھر والوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سفاک تکفیری قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button