خبریںدنیامصر

اکتوبر 2023 کے بعد سے مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کی اسرائیل کے ساتھ تجارت میں اضافہ

اکتوبر 2023 کے بعد چند مسلم ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تجارت میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سینٹرل بیورو آف اسٹیٹ آٹکس کی حالیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد رواں ماہ مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز شائع ہونے والے اعداد و شمال کے مطابق غزہ میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کے باوجود 2024 میں مصر کی اسرائیل کو ہونے والی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے دگنی ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2024 میں اسرائیل کو ہونے والی مصری درآمدات 25 ملین ڈالر کی تھی جو کہ مئی 2023 میں ہونے والی برآمدات سے دگنی ہیں۔ دونوں ممالک کے تلخ تعلقات کے باوجود اکتوبر کے بعد سے توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں ان دونوں ممالک کا اشتراک بڑھا ہے اور گزشتہ سال اسرائیل سے مصر کو ہونے والی قدرتی گیس کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اردن کی اسرائیل کو ہونے والی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2023 میں متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کو ہونے والی برآمدات کا حجم 238 ملین ڈالر سے زائد تھا جو کہ مئی 2024 میں 242 ملین ڈالر رہا۔ اسرائیل کے سنٹرل بیورو آف اسٹیٹ آٹکس کے مطابق اردن سے اسرائیل کو ہونے والی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا اور ان برآمدات کا حجم مئی 2023 میں3.32 ملین ڈالر سے بڑھ کر مئی 2024 میں 7.35 ملین ڈالر رہا۔‌ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات کے برعکس ترکی سے اسرائیل کو ہونے والی برآمدات نصف سے بھی کم ہو گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2023 میں اسرائیل کو ہونے والی برامدات کا حجم 6.376 ملین ڈالر تھا جو کہ مئی 2024 میں 8.116 ملین ڈالر رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button