اسلامی دنیاپاکستانخبریں

10 ذی الحجہ سے 18 ذی الحجہ تک ہفتہ ولایت منایا جائے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: 10 ذی الحجہ سے 18 ذی الحجہ تک کے ایام کو ہفتہ ولایت کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے۔

انہوں نے کہا: ولایت یعنی اطاعت، اطاعت یعنی پیروی، پیروی اس کی جس کا ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "جس کا میں مولا اس کے علی (علیہ السلام) مولا ہیں”۔ یہ حکم قرآن ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا: یہ ایام امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خلیفہ بلا فصل "ولایت” کے ایام ہیں۔ اس حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔

شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا: شیعہ، سنی علماء مل کر ان پُروقار ایام کو پُرنور اور بھرپور انداز میں منائیں اور محبت و وحدت کے پیغام کی تشہیر و ترویج میں اپنا علمی اور عملی کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button