خبریںدنیاشیعہ میڈیا اور ادارےعلم اور ٹیکنالوجی

ہندوستان ،وقف منصبیہ میرٹھ میں تقریب تقسیم انعامات

ہندوستان ،میرٹھ، مغربی اتر پردیش کے بڑے اوقاف میں شمار ضلع میرٹھ میں واقع وقف منصب علی خان کی جائیداد کے 146 سال مکمل ہونے پر میرٹھ میں منصبیہ عربی کالج کے کیمپس میں یومِ تاسیس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس میں نئی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے ساتھ ان کو سو فیصد کامیاب بنانے کے مقصد سے ایسے بچوں کی کیریئر کاؤنسلنگ کے ساتھ اس ہائی اسکول، انٹر میڈ یٹ اور نیٹ جیسے امتحانات میں 75 فی صد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو یادگار نشانی اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سابق متولی وقف منصبیہ معروف شاعر فخری جعفری نے اپنے کلمات میں تعلیم کی اہمیت کو بتانے کی کوشش کی وہیں یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سابق رکن اطہر کاظمی نے واقف منصب علی کے ذریعہ اوقاف جائدادوں کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت ہے اور وقف ہمیشہ ایسے طلبہ کو خوش آمدید کہتا رہے گا تاکہ کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے۔

146 سال پرانے وقف نے ہمیشہ کمیونٹی کی مذہبی اور سماجی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور ہمیشہ کمیونٹی کے معاملات میں پیش پیش رہے اور رہنمائی کے فرائض انجام دیے۔ انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو نوازے جانے پر وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں اس طرح کے پروگرام طلباء کو آگے بڑھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button