خبریںدنیاکویت

کویت؛ آتشزدگی معاملے میں 3؍ ہندوستانی اور 4؍ مصری حراست میں

کویت میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی معاملے میں 50؍افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر ہندوستانی تھے، میں پیش رفت کرتے ہوئے کویت پولیس نے 3؍ ہندوستانی اور 4؍ مصری حراست میں لئے ہیں۔ ان کے خلاف قتل عام اور غفلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ کویتی امیر کی جانب سے لواحقین کے اہل خانہ کو ساڑھے بارہ لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ نے بدھ کو کہا کہ خلیجی ریاست کویت کے جنوبی احمدی گورنری میں آتشزدگی کے سلسلے میں جس میں50؍افراد بشمول 46؍ ہندوستانیوں کی ہلاکت ہو گئی تھی تین ہندوستانیوں، چار مصریوں اور ایک کویتی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔12؍جولائی کو شہر منگاف میں چھ منزلہ عمارت میں لگنے والی زبردست آگ گراؤنڈ فلور پر گارڈ کے کمرے میں برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ اس عمارت میں 196؍مہاجر مزدور رہتے تھے، جن میں زیادہ تر ہندوستانی تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button