: قرآن کریم كے مفاہیم کے ادراک کے لئے اہل خبرہ کی جانب مراجعہ کریں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے قرآنی مفاہیم کے سلسلہ میں فرمایا: قرآن کریم کی تمام آیتیں صحیح ہیں، امیر المومنین علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں فرمایا ہے: قرآن کریم میں عام و خاص، مطلق و مقید، مبین و مجمل جیسے مفاہیم پائے جاتے ہیں لہذا ان مفاہیم کے ادراک کے لئے اہل خبرہ کی جانب مراجعہ کریں۔
معظم لہ نے سورہ اسراء کی آیت 78 إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس آیت شریفہ میں نماز صبح کے حکم کے لئے چند کلمات آئے ہیں کہ اگر کوئی فقط اس ایت کے اطلاق پر توجہ کرے، مثلا ابتدائے فجر میں صرف سورہ توحید کو پڑھے لیکن تکبیرۃ الاحرام رکوع و سجود کو انجام نہ دے تو اس نے اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کیا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: چونکہ قرآن کریم کی دوسری آیتوں میں اس آیت کا مفہوم بیان ہوا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کیسے نماز کے لئے کھڑے ہوں اور اس میں تکبیرۃ الاحرام، رکوع اور سجدہ انجام دیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ نمل آیت 89 مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ۔ (جو کوئی نیکی کرے گا اسے اس سے بہتر اجر ملے گا اور وہ لوگ روزِ قیامت کے خوف سے محفوظ بھی رہیں گے۔) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: لیکن دوسری آیت میں کلمہ انما جو ادات حصر ہے، بیان ہوا ہے، جس سے ان افراد کا دائرہ محدود ہوا ہے لہذا اس کو تشخیص دینے اور اس کو سمجھنے کے لئے اہل خبرہ کی جانب مراجعہ کرنا ہوگا۔
اس علمی جلسہ میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے مندرجہ ذیل فقہی مطالب بیان کئے۔ لوہے کو پاک کرنے میں روایتوں میں اختلاف، آب کر کے بعض احکام، علم الرجال سے مربوط بعض مسائل کی شرح وغیرہ
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی روزانہ کا علمی جلسہ بیت آیۃ اللہ العظمی شیرازی واقع قم مقدس، خیابان چہار مردان کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق 10:45 منعقد ہوتا ہے آپ امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فریکوئنسی 12073 سے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔