اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

عید غدیر کے موقع پر روضہ امیر المومنین کو پھولوں سے سجایا جائے گا

روضہ امیر المومنین علیہ السلام کو روضہ مبارک کے ذمہ داروں اور زائرین کی موجودگی میں پھولوں سے سجایا جائے گا۔

اسی مقصد کے لئے قدرتی گلاب کے ساتھ ہزاروں سبز پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں خطے میں پھیلایا جا سکے۔

طے پایا ہے کہ امیر المومنین علیہ السلام کی ضریح مبارک کے ساتھ ساتھ امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام، کاظمین اور سامرا کی ضریحیں عید غدیر تک پھولوں سے سجا دی جائیں۔

اس سال عید غدیر کے تقریبات میں نمایاں اضافے کے سبب عطیہ کردہ پھولوں کی مقدار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک کی سجاوٹ یونٹ نے مشترکہ تعاون پر زور دیا اور دیگر روضہ ہائے مبارک کی نرسریوں میں اگنے والے سبزوں کے پودے فراہم کرنے کی خصوصی درخواست کی اور کہا: یونٹ نے روضہ مبارک میں تقسیم کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پودے تیار کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button