خبریںدنیا

دہلی پانی بحران: آبی وسائل کی وزیر کا وزیراعظم مودی کو مکتوب

دہلی ،ھندوستان ؛دہلی حکومت کی آبی وسائل کی وزیر آتشی سنگھ نے دہلی میں پانی کے بحران پر ہریانہ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بدھ 19 جون کو کہا کہ آج دہلی میں 100 ایم جی ڈی پانی کی کمی ہے، دہلی کو ہریانہ سے 100 ایم جی ڈی کم پانی مل رہا ہے یعنی 28 لاکھ لوگوں کو کم پانی مل رہا ہے۔ اسی کے ساتھ کہ انہوں نے وزیراعظم مودی کو ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر پانی کی قلت کا یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو وہ 21 جون سے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال کریں گی، عام ادمی پارٹی کی لیڈر آتشی سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر پانی کم دینے کا الزام عائد کیا، انہوں نے کہا میں نے ہریانہ کے وزیراعلی سے بات کی،  انہوں نے کہا کہ پانی بھی ہریانہ سے ہو کر آئے گا، ہریانہ نے ہماچل کا پانی بھی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہماری ہر کوشش کے بعد بھی ہریانہ حکومت دہلی کو پانی نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہلی کے لوگوں کی اس پریشانی کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ میں نے ہماچل کے وزیر اعلی سے بات کی ہریانہ نے ہماچل کا پانی دینے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے کہ دہلی میں پانی کی قلت ہے لیکن اس کے باوجود ہریانہ حکومت نے دہلی کو پانی نہیں دیا۔ آتشی سنگھ نے بتایا کہ دہلی میں تین کروڑ لوگ رہتے ہیں جنہیں 1050 ایم جی ڈی پانی ملا ہے۔ ہریانہ کو اگر دہلی کو 100 ایم جی ڈی پانی دینا بھی ہے تو وہ اس کے کل ایم جی ڈی کا 5.1 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں پانی کی کل فراہمی 1050 ایم جی ڈی ہے۔ جس میں سے 613 ایم جی ڈی ہریانہ سے آتا ہے۔ کل 18 جون کو یہ مقدار کم ہو کر 513 ایم جی ڈی رہ گئی آج دہلی میں 100 ایم جی ڈی پانی کی کمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button