اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب

1445 ہجری کا حج مکمل ہو گیا، حجاج کرام مکہ مکرمہ روانہ

12 ذی الحجہ 1445 ہجری کو حجاج کرام رمی جمرات کی ادائیگی کر کے غروب سے قبل مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے۔
حجاج کرام کے جاتے ہی میدان منا میں سناٹا چھا گیا، 20 فیصد سے کم حجاج تیسرے دن میدان منا میں رکے جو 13 ذی الحجہ کو رمی جمرات کے بعد غروب سے قبل مکہ مکرمہ روانہ ہو جائیں گے۔
میدان منا سے مکہ مکرمہ جانے کے سبب تمام شاہراہوں پر کافی ٹریفک تھی جسے پولیس کنٹرول کر رہی تھی اور کئی راستے بند کر دیے گئے تھے،
مکہ مکرمہ میں دو دن قیام کر کے جو حجاج کرام مدینہ منورہ کی زیارت کر چکے ہیں وہ جدہ کے راستے اپنے وطن واپس چلے جائیں گے اور جنہوں نے زیارت نہیں کی ہے وہ مدینہ منورہ جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ہر سال لاکھوں فرزندان توحید فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جاتے ہیں، لیکن اکثر اوقات مناسب انتظامات و سہولیات نہ ہونے کے سبب حادثات بھی رونما ہوتے ہیں جس سے کچھ حجاج کرام جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button