یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ کی تبدیلی
مکہ مکرمہ۔ حج 1445 ہجری کے اختتام کے ساتھی غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے کر دیا گیا، اب یکم محرم 1446 ہجری کو غلاف کعبہ کو تبدیل کیا جائے گا، سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے غلاف کعبہ کو کلید بردار کے حوالے کر دیا، اس حوالے سے وزیر حج و عمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لئے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربعیہ اور کلید بردار کعبہ کے نائب عبدالمالک بن طہ الشیبی نے دستاویز پر دستخط کی۔ واضح رہے کہ پہلے کئی دہائیوں تک ہر سال غلاف کعبہ نو ذی الحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا تاہم دو سال سے اب غلاف کعبہ نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جاتا ہے۔