ہندوستانی سفیر پرشانت پیسے نے آیۃ اللہ العظمی بشیر حسین نجفی سے ملاقات
بغداد میں ہندوستانی سفیر پرشانت پیسے نے نجف اشرف جا کر آیۃ اللہ العظمی بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیۃ اللہ العظمی بشیر حسین نجفی نے مہذب ممالک میں اخلاقی اصولوں کی پاسداری اور اقدار کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
جمہوریہ عراق اور جمہوریہ ہند کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان تعلقات کی مضبوطی سے دونوں دوست اور برادر ملکوں کی خدمت ہوتی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ ملتا ہے۔
انھوں نے اپنی تقریر کے تسلسل میں ہدایت و نصیحت کرتے ہوئے عراق کی دینی اور روحانی حیثیت کی اہمیت پر زور دیا۔
آیۃ اللہ العظمی بشیر حسین نجفی نے آخر میں انسانی اور اخلاقی مسائل کی طرف دینی اسٹیبلشمنٹ کی مسلسل توجہ پر زور دیا اور ان قائم شدہ اقدار کے تحفظ پر تاکید کی جو مہذب معاشروں کی اصل بنیاد ہیں۔