خبریںدنیا

اتر پردیش میں شدید گرمی، تیز دھوپ اور بڑھتے درجہ حرارت

لکھنؤ: شمالی ہندوستان میں شدید گرمی سے عوام پریشان ہیں۔ یوپی، بہار، راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یوپی میں دو دن کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ لوگوں کو سورج کی روشنی اور گرمی کی لہر سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گرمی سے کئی اموات ہو چکی ہیں۔ لکھنؤ کے گومتی نگر جیسے علاقوں میں بھی شدید گرمی کے سبب لوگ سڑکوں پر نہیں نکل رہے ہیں۔ گرمی سے نجات کے لئے بعض مقامات پر پانی اور شربت بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

دوپہر کے وقت لکھنؤ کی سڑکوں پر مکمل خاموشی رہی۔ شدید گرمی کے باعث لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات نے صبح 11 سے 4 بجے تک ریڈ الرٹ جاری کر دیا اور لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی ہے۔ ماہر موسمیات اتل کمار کے مطابق اتر پردیش میں ہیٹ ویو جاری رہے گی اور ایک ہفتے تک ریڈ اور یلو الرٹ جاری رہے گا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتر پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی کے کچھ علاقوں میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جموں، ہماچل پردیش، پنجاب، راجستھان، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی لوگوں کو گرمی سے راحت نہیں۔

آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، سکم اور سب ہمالیائی مغربی بنگال میں 18 جون تک شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ اس ہفتہ دہلی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سے 45 ڈگری کے بیچ ہو گا ، 20 جون تک ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button