اسلامی دنیاسعودی عرب
ایام تشریق کے دوسرے روز تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا عمل جاری
منیٰ میں حجاج کرام کی جانب سے آج ایام تشریق کے دوسرے روز تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ روز حجاج کرام نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں، قربانی کرکے بال کٹوائے اور احرام سے باہر آ گئے۔
تاہم آج ایام تشریق کےدوسرے روز تینوں شیطانوں کوکنکریاں مارنے کا عمل جاری ہے جبکہ منیٰ میں رہتے ہوئےحجاج اپنا وقت عبادت میں گزارنے میں مصروف ہیں
کنکریاں مارنے کے بعد حجاج خیموں میں قیام اور دعا، توبہ استغفار،تلاوت قرآن میں مصروف ہوں گے۔
منیٰ کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم سڑکوں پر فواروں کے ذریعے پھوار برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔