اسلامی دنیاخبریںدنیاعراق

عید غدیر حقیقی شیعیت اور جعلی شیعیت کو بیان کرتی ہے۔

دفتر آیۃ اللہ العظمی شیرازی کربلا کے رابطہ عامہ کے ڈاریکٹر سید عارف نصر اللہ نے علامہ سید کاظم قزوینی مرحوم کے فرزند علامہ سید جعفر قزوینی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے عالم اسلام خصوصا عالم تشیع کے بعض مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں سید عارف نصر اللہ نے کہا: عید غدیر حقیقی شیعیت اور جعلی شیعیت کو بیان کرتی ہے۔

اس بنا پر انہوں نے 18 ذی الحجہ یعنی یوم غدیر کو مسلمانوں بالخصوص شیعوں کی خوشی و مسرت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اس دن کو خاص طور پر عراق میں منانے اور تعطیل کرنے پر تاکید کی۔ فریقین نے کچھ گذشتہ تاریخی واقعات کو یاد کرتے ہوئے کہ جن میں عراق میں سابق بعث پارٹی کے دوران عید غدیر اور دیگر دینی مناسبتوں پر شیعوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور سختیوں کو بیان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button