اسلامی دنیاخبریںدنیا
غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہو گئے
اقوام متحدہ کے ایک ادارہ نے ہفتہ کے روز بتایا: غزہ پٹی میں 60 ہزار سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہو گئے کیونکہ جنگ کے سبب اسکول بند ہیں۔
مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورس ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ جنگ نے غزہ کے بچوں سے ان کا بچپن چھین لیا اور بچ جانے والے بچے شدید صدمے سے دوچار ہیں، غزہ کے بچوں کے اسکول تباہ ہو گئے اور انہوں نے ایک پورا تعلیمی سال بغیر تعلیم اور کھیل کے ضائع کر دیا۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تنازعات اور جنگوں میں سب سے پہلے بچے ہی متاثر ہوتے ہیں۔