اسلامی دنیاخبریں
ہندوستان کے مختلف شہروں اور بستیوں میں دعائے عرفہ پڑھی گئی
۹ ذی الحجہ یوم عرفہ کے موقع پر ملک کی مختلف مساجد میں دعائے عرفہ پڑھی گئی۔ دہلی، ممبئی ، حیدرآباد ، چنئی، جونپور، سیتاپور لکھنو جیسے بہتسے شہروں اور بستیوں میں مومنین نے دعائے عرفہ پڑھی۔
لکھنؤ میں کالا امام باڑہ، جامع مسجد، روضہ زینبیہ، روضہ فاطمین ، ادارہ تنظیم المکاتب میں علماء و مومنین نے اعمال عرفہ انجام دیا اور دعائے عرفہ پڑھی۔
دعائے عرفہ امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعا ہے جو آپ نے روز عرفہ میدان عرفات میں پڑھی تھی، یہ دعا معرفت پروردگار کی بہترین رہنما ہے۔ اہل علم و نظر کا ماننا ہے کہ اگر دنیا کے تمام عرفاء جمع ہو کر معرفت پر گفتگو کریں تب بھی امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ جیسا کلام نہیں کہہ سکتے۔