خبریںسعودی عرب

18 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا

ریاض۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے بتایا کہ اس سال 1445 ہجری کے دوران حجاج کرام کی کل تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 رہی ہے۔ ان میں سے 16 لاکھ 11 ہزار 310 عازمین حج دنیا بھر کے ملکوں سے حج کی سعادت حاصل کرنے آئے تھے ملکی حجاج کرام کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار 854 رہی۔

ان ملکی حجاج میں سعودی شہری اور سعودی رہائشی دونوں طرح کے افراد شامل ہیں۔ اٹھارتی نے رواں سال کے حج کے لیے اپنے اعداد و شمار کے نتائج میں عندیہ دیا ہے کہ اندرون و بیرون ملک مقیم عازمین حج کی مجموعی تعداد میں سے مرد عازمین حج کہ کل تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 137 رہی اور خواتین کی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 27 رہی۔ مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے عرب ملکوں سے آنے والے عازمین کا تناسب 22.3 فیصد رہا۔

بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج میں سے 15 لاکھ 46ہز354 ایئرپورٹس کے ذریعے پہنچے جبکہ 60 ہزار 251 حجاج کرام زمینی بارڈر سے آئے اور چار ہزار 714 حجاج کرام سمندری راستے سے سعودی عرب میں داخل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button