اسلامی دنیاتصویری رپورٹخبریں

پورے ہندوستان میں مسلمانوں نے عقیدت و احترام سے عید الاضحیٰ منائی

دہلی، ممبئی، حیدر آباد ، لکھنو سمیت ہندوستان کے ہر مسلم علاقہ میں مسلمانوں نے عقیدت و احترام سے عید قربان منائی، مساجد اور عید گاہوں میں نماز پڑھی گئی۔
حکومت کی جانب سے معین کی گئی جگہوں پر قربانی کی گئی۔
دہلی کی جامع مسجد فرزندان توحید کی تکبیروں کی آواز سے گونج گئی، درگاہ شاہ مرداں جورباغ، شیعہ جامع مسجد پرانی دہلی سمیت تمام مسجدوں میں نماز عید ادا کی گئی۔
ممبئیی میں مغل مسجد، خوجہ مسجد سمیت تمام مسجدوں میں نماز عید ادا کی گئی،۔
لکھنو میں آصفی شاہی مسجد میں نماز عید امام جمعہ مولانا سید رضا حیدر زیدی کی اقتدا میں ادا ہوئی، جامع مسجد تحسین گنج میں مولانا سید سیف عباس نقوی کی اقتدا میں نماز ادا ہوئی، جب کہ اہل سنت نے عید گاہ میں مولانا خالد شید فرنگی محلی کی اقتدا میں اداکی اور دیگر مساجد میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔
حیدر آباد میں جامعۃ البتول میں مولانا سید رضوان حیدر کی اقتدا میں نماز عید ادا ہوئی اور دیگر مساجد میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔
کانپور میں جامع مسجد گوالٹولی میں مولانا سعید عباس خان کی اقتدا میں نماز ادا ہوئی اور دیگر مساجد میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔
جونپور کی جامع مسجد میں مولانا محفوظ الحسن خان کی اقتدا میں نماز عید ادا ہوئی اور دیگر مساجد میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button