افغانستانخبریں

طالبان لڑکیوں کے لیے فوری طور پر اسکول دوبارہ کھول دیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے لیے فوری طور پر اسکول دوبارہ کھول دیں۔

اس حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے کہ طالبان کے دور حکومت میں افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو ایک ہزار دن گزر چکے ہیں، اس تنظیم نے لڑکیوں کے لیے اسکولوں کے دروازے بند کرنے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ، “یونیسیف” نے بھی کہا ہے کہ 1000 دن کی تعلیم افغان لڑکیوں کے 3 ارب گھنٹے کے اسباق کے برابر ہے۔

یونیسیف نے مزید کہا ہے کہ “پندرہ  لاکھ” افغان لڑکیوں کی تعلیم سے منظم پابندی ان کے تعلیم کے حق کی “واضح خلاف ورزی” ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button