اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

سفیر حسینی کے یوم شہادت پر پندرہ لاکھ زائرین زیارت کے لئے حاضر ہوئے

عراق کے صوبہ نجف کے گورنر نے حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے یوم شہادت پر انتظامیہ کے کامیاب حفاظتی انتظام کی خبر دیتے ہوئے کسی حادثہ کے نہ ہونے کی اطلاع دی۔

نجف صوبہ کے گورنر یوسف کناوی نے بتایا کہ حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے یوم شہادت پر پندرہ لاکھ زائرین زیارت کے لئے حاضر ہوئے۔

انھوں نے بتایا: ہم نے ایسے موقعوں پر زائرین اور شہریوں کے گزرنے پر پابندی نہ لگانے کی پالیسی اپنائی جس میں زیادہ تعداد میں زائرین  آ سکیں  اور ہم نے روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی اور سروس پلان پر عمل کیا اور الحمدللہ یہ زیارت بخوبی منعقد ہوئی۔

یوسف کناوی نے مسجد اعظم کوفہ اور اس سے متصل روضوں کے ذمہ داران اور خدا م  کی بہترین اور مناسب خدمات پر  شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button