اسلامی دنیاخبریںمقدس مقامات اور روضے

سفیر حسینی کی شہادت پر ہندوستان میں شیعوں نے منایا غم

امام حسین علیہ السلام کے سفیر حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے یوم شہادت پر ہندوستان کے شیعہ نشین علاقوں میں غم منایا گیا، مساجد، امام بارگاہوں اور گھروں میں مومنین و مومنات نے غم منایا۔

ہندوستان کے پائے تخت دہلی میں واقع درگاہ شاہ مرداں میں سید امیر علی زیدی کی جانب سے مجلس عزا منعقد ہوئی جسے مولانا سید ادیب حسن رضوی نے پڑھا بعدہ شبیہ تابوت برآمد ہوا۔

لکھنؤ میں مختلف مساجد، امام باڑوں اور درگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہوئی ،خاص طار سے درگاہ حضرت عباس  علیہ السلام رستم نگر، روضہ کاظمین، روضہ فاطمین، شبیہ روضہ حضرت مسلم ، حیدری مسجد  وغیرہ میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

حیدر آباد میں عاشور خانوں میں سفیر حسینی کی عزاداری ہوئی۔

ممبئی میں مساجد اور امام بارگاہوں میں عزاداری اور مجالس منعقد ہوئیں ، خاص طور سے مغل مسجد ، خوجہ مسجد، باندرا اورکرلا میں مجالس عزا کا اہتمام ہوا، جسمیں مومنین و مومنات سے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button