اسلامی دنیاخبریںدنیا

تشدد اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصی تکبیرات سے گونج اٹھی

اسرائیلی فوج کی جارحیت، بے جا رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصی تکبیرات سے گونج اٹھی اور 40 ہزار سے زائد فلسطینی قبلہ اول میں داخل ہو کر عید الاضحی کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

خبروں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی میں عید الاضحی کی نماز پڑھنے کے لیے انے والے مسلمانوں پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، قابض فوج نے مسجد اقصی کے صحن میں توڑ پھوڑ کی، نمازیوں کے شناختی کارڈ چیک کر کے ان کو ہراساں کیا، نمازیوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالا، اسرائیلی فوجیوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو عید کی نماز کے لیے مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا لیکن اس کے باوجود 40 ہزار سے زائد فلسطینی نماز عید ادا کرنے میں کامیاب ہو گئے، جن فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی فوج نے تشدد کا نشانہ بنا کر مسجد اقصی سے بے دخل کیا تھا انہوں نے باہر صفیں بنا لی اور نماز ادا کی، دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں نے اپنے تباہ شدہ مکانوں کے ملبے پر نماز عید ادا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button