غیر درجہ بندی

یمن میں ہیضے کی وبا بد ترین صورتحال اختیار کر گئی:عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن کو اس وقت دنیا کی بدترین ہیضے کی وبا کا سامنا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 1300 تک جا پہنچی ہے۔

 ادارے کے مطابق ،اب تک اس بیماری کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1300 تک پہنچ چکی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کی جانب جاری ہونے والے بیان کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ ہیضے سے متاثرہ افراد کی کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

اب تک اس بیماری کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1300 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکنہ کام کر رہا ہے  اور  اس وقت میں دنیا بھر میں یمن میں پھیلنے والی یہ وبا سب سے بدترین ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ صرف دو ماہ کے عرصے میں ہیضہ اس ملک کے ہر علاقے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہر روز اندازے کے مطابق 5000 نئے  واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج  نے یمن میں مارچ 2015 میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آعاز کیا تھا جس میں اب تک آٹھ ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

اس جنگ کے باعث ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ تقریباً 70 لاکھ افراد قحط کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button