اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب

15 لاکھ سے زیادہ حاجی حج کے لئے مکہ پہنچے

ان دنوں دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں حجاج مکہ پہنچ رہے ہیں ۔

اس سال  حج کا آغاز ۱۴ جون ۲۰۲۴ کو رہا ہے جو ۱۹ جون تک رہے گا۔

جمعہ سے پہلے  مزید ہزاروں غیر ملکی عازمین کی سعودی عرب میں آمد متوقع ہے، اس کے علاوہ اس ملک میں مقیم لاکھوں سعودی اور غیر ملکی عازمین بھی حج میں شامل ہوں گے۔

سعودی عرب کے حکام نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسلمان سرزمین وحی کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب کے حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال عازمین حج کی تعداد 2023 میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، جو کہ ایک ملین آٹھ لاکھ  تھی، اس سال کورونا وباء سے پہلے کے سالوں میں حجاج کی تعداد تک پہنچنے کی امید ہے۔

اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2019 میں مناسک حج میں شرکت کرنے والے مسلمانوں کی تعداد ۲۴لاکھ  سے زائد تھی۔

فلسطینی وزارت اوقاف اور دینی  امور کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال سرزمین وحی میں موجود عازمین میں سے 4,200 فلسطینی ایسے ہیں جو رواں ماہ کے آغاز میں مکہ میں داخل ہوئے۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ منیٰ کے علاقے میں ہیٹ اسٹروک، ڈی ہائیڈریشن اور تھکن کے کیسز کے علاج کے لیے 32,000 سے زائد ہیلتھ ورکرز اور ہزاروں ایمبولینسز اسٹینڈ بائی پر ہیں۔

حج ایک مہنگی رسم ہے، لیکن اس میں شرکت کرنا زیادہ تر مسلمانوں کے لیے ضروری ہے، چاہے وہ جنگ، غربت یا قبضے اور محاصرے میں ہی کیوں نہ ہوں۔

رواں سال کے حج میں عازمین کا ایک گروپ گزشتہ ہفتے غزہ سے روانہ ہوا تھا، اسی دوران شمال مغربی شام کے عازمین نے ترکی کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں عبور کیں اور یمنی باشندے حج اور مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کی پہلی براہ راست پرواز میں سوار ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button