اسلامی دنیاخبریںعراق

عرفہ اور عید قربان کے سلسلہ میں شہر کربلا میں تیاریاں

منگل کے روز کربلا کے گورنر اور اعلیٰ سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نصیف جاسم الخطابی نے ایک اہم سکیورٹی کانفرنس کی صدارت کی جس میں اس گورنریٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ عرفہ کی زیارت اور عید الاضحی کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

گورنریٹ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں اعلیٰ سیکورٹی حکام بھی موجود تھے۔

صوبائی کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ثائر الطائی، صوبہ کربلا کے آپریشنز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل علی ہاشمی، کربلا کے ڈپٹی پولیس کمانڈر کے علاوہ سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندے، محکمہ کے منتظمین اور کچھ یونٹ کمانڈرز اس سیکورٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے اعلیٰ عہدے داروں میں شامل تھے۔

اس اجلاس میں ان عظیم مذہبی مواقع پر زائرین اور شہریوں کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے سیکیورٹی پلانز کا جامع جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس  میں سیکورٹی حکام نے مقدس شہر کربلا کے زائرین کے لیے عرفہ کی زیارت کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کیے گئے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اس اجلاس  میں ایسے مواقع پر شہر کربلا میں زائرین کی محفوظ  نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹریفک کو منظم کرنا اور شہر کے اندر اہم علاقوں کو محفوظ بنانا ان امور میں شامل تھے جن پر اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوم عرفہ اور عید قربان کے موقع پر زائرین اور عاشقان اہل بیت علیہم السلام بڑی تعداد امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا آتے ہیں ۔

یوم عرفہ اور عید قربان کے موقع پر عرفہ اور عید الاضحی کی تقریبات کو احیاء کر نے کے لئے لاکھوں زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں ۔

شدید گرمی کے باوجود لاکھوں زائرین بین الحرمین جمع ہوں گے اور دعاء عرفہ پڑھیں گے۔

عرفہ کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب  ہے اور عرفہ کے دن امام حسین علیہ السلام کی دعا پڑھنا اس دن کی مشہور ترین عبادتوں میں شمار ہوتا ہے۔

لاکھوں کی تعداد میں محبان اہل بیت علیہم السلام شہر کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں نماز عید قربان ادا کرتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button