خبریںدنیا

ہم نے جانے انجانے میں مسلمانوں کا دل دُکھایا ہے

جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا

این سی پی ( اجیت) کے لیڈران کو مسلم ووٹروں کی فکر ستانے لگی ، اجیت پوار، چھگن بھجبل ، بابا صدیقی سبھی کی زبان پر مسلمانوں کا تذکرہ ، دوبارہ پارٹی سے قریب کرنے کا عزم

لوک سبھا الیکشن میں شکست کے بعد بی جے پی اور اسکی حلیف پارٹیوں کو آئین کی اہمیت  سمجھ میں آنے لگی ہے اور مسلم ووٹروں کی یاد ستانے لگی ہے۔ اس کا اندازہ پیر کو  این سی پی کے یوم تاسیس پر کی گئی اجیت پوار کی تقریر سے لگایا جا سکتا ہے۔ اجیت پوار نے زور دے کر کہا کہ پارٹی سے دور جا چکے مسلم  اور پسماندہ سماج کو قریب لانا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی یا این ڈی اے کا آئین میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ یہ سب اپوزیشن کی پھیلایا پروپیگندہ  ہے۔

    پیر کو ممبئی میں این سی پی کا ۲۵؍ واں یوم تاسیس منایا گیا اس میں اجیت پوار سے پہلے پارٹی کے کئی لیڈروں نے تقریر کی۔ بابا صدیقی نے اپنی تقریر میں اس جانب توجہ دلائی کہ بہار میں نتیش کمار اور آندھرا پردیش میں چندرا بابو نائیڈو مخالف ہوا ہونے کے باوجود اسلئے کامیاب ہوئے کہ بی جے پی کے ساتھ رہتے ہوئے بھی انہوں نے مسلما نوں کو اور پسماندہ سماج کو اپنے سے دور ہونے نہیں دیا۔ جب اجیت پوار تقریر کیلئے کھڑے ہوئے تو انہوں نے  بابا صدیقی کی تائید کرتے ہوئے کہا : میں اپنے کارکنان سے کہتا ہوں کہ غلط فہمی کی وجہ سے پارٹی سے دور جا چکے مسلم  اور پسماندہ سماج کو دوبارہ پارٹی کے قریب لانا ہے۔‘‘ اجیت پوار نے بتایا کہ’’ بی جے پی کو پہلے بھی آئین کی اہمیت کا اندازہ تھا اور اب تو اور زیادہ ہو گیا ہے۔ میں نے پرفل پٹیل نے اور سنیل تٹکرے نے اس معاملے  میں دیویندر فرنویس سے کھل کر بات کی اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ہماری گفتگو ہوئی ،   انہوں نے بھی یہی کہا کہ ہمارا آئین کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ یہ سب اپوزیشن کی پھیلائی ہوئی غلط فہمی ہے ۔ ‘‘اجیت پوار نے عزم ظاہر کیا کہ اب ہم ریاست کے مختلف علاقوں میں جائیں گے اور روٹھے ہوئے ووٹروں کو دوبارہ پارٹی کی طرف لے کر آئیں گے۔ ہم نے مسلمانوں کا دل دکھایا ہے

 چھگن بھجبل  نے کہا:   اس  نعرہ  اب کی بار ۴۰۰؍ پار،  نے بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا۔ لوگوں کے ذہنوں میں اپوزیشن نے یہ بات ڈال دی کہ اگر این ڈی اے کو ۴۰۰؍ سیٹیں مل گئیں تو وہ آئین کو تبدیل کرکے رکھ دے گی۔ مسلمان تو ایک طرف اس نعرے کی وجہ سے آدیواسی بھی ہمارے خلاف ہو گئے کیونکہ ان کے ذہنوں میں یہ بات گھر کر گئی کہ اگر بی جے پی نے آئین کو تبدیل کر دیا تو ہمارا ریزرویشن ختم ہو جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button