دنیا

کویت میں آتشزدگی سے 40 ہندوستانی ہلاک

وزیر اعظم نے یقین دلاتے ہوئے کہا :  کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کویتی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کویت میں زبردست آگ لگنے سے 49 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئےاور اس حادثے میں مرنے والوں میں 40 ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ اس واقعہ کے بعد حکومت ہند کی طرف سے فوری طور پر کویت حکومت سے رابطہ کیا گیا اور زخمیوں کے فوری علاج کے لیے کہا گیا۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کویت سٹی میں آتشزدگی کے حادثے کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جس میں ہندوستانی نژاد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کویت میں آتشزدگی کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button