لکھنو۔ مولانا مرزا محمد اطہر مرحوم اور مولانا مرزا محمد اشفاق مرحوم کی برسی کی مجلس پڑھنے کے لئے کراچی سے لکھنو آئے معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے اعزاز میں حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ لکھنو میں بزرگ عالم دین مولانا سید حمید الحسن کی صدارت میں علماء و مومنین کا جلسہ ہوا ۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعدہ شعراء نے اشعار پڑھے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی غروی نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایوارڈ سے نوازا اور تین جلدوں میں سوال و جواب کی شکل میں مرتب آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کے فتاویٰ کے مجموعہ کو ان کو دیا۔
صدر جلسہ مولانا سید حمید الحسن ، حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ کے سکریٹری مولانامرزا جعفر عباس اور پرنسپل مولانا مرزا رضا عباس نے تقاریر کیں ۔
اس جلسہ میں لکھنو شہر کے علماء کے علاوہ مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔