اسلامی دنیاتصویری رپورٹخبریںدنیا

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے لکھنو کے علماء سے ملاقات کی اور مدارس علمیہ کا دورہ کیا

لکھنو۔ خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر مرحوم اور خطیب العرفان مولانا مرزا محمد اشفاق مرحوم کی برسی کی مجلس پڑھنے  کے لئے کراچی پاکستان سے لکھنو آئے معروف عالم و خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے منگل ۱۱ جون کو لکھنو کے کچھ علماء سے ملاقات  کی ۔  مولانا سید علی ناصر سعید عبقاتی آغاروحی سے  کتب خانہ ناصریہ میں ملاقات کی، امیر جامعہ ناظمیہ  مولانا سید حمید الحسن سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔ اسی طرح مدرسہ سلطان المدارس اور ادارہ تنظیم المکاتب جا کر وہاں کے ذمہ داروں ، اساتذہ اور طلاب سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ لکھنو میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے علماء ، دینی، قومی، سیاسی شخصیات کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔   مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی کے لکھنو میں وکیل مولانا سید سیف عباس نقوی (صدر شیعہ مرکزی چاند کمیٹی ) نے  ملاقات کی۔  بزرگ عالم دین مولانا مجتبیٰ علی خان ادیب الہندی مرحوم کے فرزند مولانا مصطفیٰ علی خان نے علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی اور  انکو مولانا ادیب الہندی مرحوم کی کتاب الامام  بطور تحفہ پیش کی۔

خبروں کے مطابق اہل سنت علماء نے بھی علامہ سید شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی اور  انکی خدمات و تقاریر کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button