Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیایمن

یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،  ۴۹ جاں بحق اور ۱۴۰ لاپتہ

اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےکہ یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ہے جس  میں کم از کم ۴۹؍ افراد جاں بحق اور ۱۴۰؍ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اس کشتی میں خلیجی ممالک میں ملازمت کی تلاش میں جارہے ایتھوپیائی اور صومالیائی باشندے سوار تھے۔

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرنے منگل کو کہا کہ یمن کے ساحل پر تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کم از کم ۴۹؍افراد جاں بحق اور ۱۴۰؍لاپتہ ہو گئے۔اس کشتی میں ۲۶۰؍کے قریب صومالی اور ایتھوپیائی باشندے سوار تھے۔یہ کشتی صومالیہ کے شمالی ساحل سے ۳۲۰؍ کلومیٹر طویل سفر پر خلیج عدن سے گزر رہی تھی جب پیر کو یمن کے جنوبی ساحل پریہ ڈوب گئی۔ آئی او ایم نے ایک بیان میں کہاکہ حادثہ کا شکار ہونے والوں کی تلاش جاری ہیں اور اب تک ۷۱؍کو بچا لیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں ۳۱؍خواتین اور چھ بچے بھی  شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button