مناسک حج کا آغاز
اس سال مناسک حج روز جمعہ 14 جون 2024 سے شروع ہوا اور بروز بدھ 19 جون 2024 تک جاری رہے گا۔
حج کی ایک اہم حکمت یہ ہے کہ توحید کے حقیقی تصور کو سمجھنا اور اللہ تعالی کو جاننا اس اہم سفر میں حجاج کرام خدا کے صفات اور اسماء کے بارے میں اپنے علم اور معرفت میں اضافہ کرتے ہیں اور اعمال میں احتیاط اور تدبر کرتے ہیں۔ ارکان و آیات حج بے شمار ہیں، جن کی جتنی زیادہ معرفت ہوتی ہے اتنا ہی بندوں کے علم و یقین میں اضافہ ہوتا ہے۔
توحید حج میں مجسم ہے اور اس کے آغاز سے اس کے انجام تک یہ توحید اور شرک کے رد کی ایک مثال ہے، حج اور عبادت کی ہر رسم اور خدا کے سامنے خالص عاجزی خدا کی وحدانیت اور قدرت کی نشانی ہے اور اس کی لامحدود قدرت اور عظمت اور اس کی معرفت کا ایک موقع ہے۔
خانہ کعبہ اللہ کا گھر توحید کا مرکز اور معرفت خدا کی ایک علامت ہے۔
مقام ابراہیم، صفا و مروہ، عرفات، منا اور دیگر مقامات میں سے ہر ایک معرفت خدا کی ایک نشانی اور علامت ہیں حج کے مناسک و اعمال بندگی اور توحید کا اعلان ہیں۔
حج تمتع کے اعمال مکہ مکرمہ میں حاجی کے محرم ہو کر میدان عرفات کی جانب جانے سے شروع ہوتے ہیں۔
عمرے اور حج کے پہلے عمل کو احرام کہتے ہیں، احرام شریعت کے مطابق معین جگہ پر نیت، تلبیہ اور دو کپڑے باندھنے سے انجام پاتا ہے۔
یہ مقامات جنہیں میقات کہا جاتا ہے جو حاجیوں کے مکے جانے کے راستے کے مطابق طے کیے جاتے ہیں، پہلا میقات مسجد شجرہ ہے جو مدینہ منورہ کے قریب ہے، یہ مسجد ان حج اور عمرہ کرنے والوں کا میقات ہے، لہذا وہ ایرانی اور غیر ایرانی حجاج جو حج سے پہلے مدینے جاتے ہیں وہ مسجد شجرہ سے محرم ہوتے ہیں
تلبیہ یعنی چار طرح سے لبیک کہنا جو کہ محرم ہونے کے شروط اور واجبات میں سے ہے۔
عازمین 8 ذی الحجہ کو غروب کے وقت یا 9 ذی الحجہ کو اول صبح میدان عرفات میں داخل ہوں گے اور وہاں خیموں میں قیام کریں گے۔
وقوف یعنی رکنا، سرزمین عرفات پر محرم ہونے کے بعد قصد قربت کے ساتھ رکنا حج تمتع کا دوسرا واجب عمل ہے، عازمین 9 ذی الحجہ کو ظہر سے غروب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے، غروب آفتاب کے بعد عازمین میدان عرفات سے مشعر الحرام کی جانب جائیں گے اور طلوع آفتاب تک مشعر الحرام میں وقوف کریں گے۔
10 ذی الحجہ عید قربان کے دن عازمین مشعر الحرام سے منا کی جانب جائیں گے اور وہاں رمی قربانی حلق یا تقصیر اور بیتوتہ انجام دیں گے۔
12 ذی الحجہ کو میدان منا میں بیتوتہ، رمی جمرات کی انجام دہی اور اذان ظہر کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہوں گے۔
مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے بعد عازمین حج کے مناسک ادا کریں گے جن میں طواف، نماز طواف، صفا و مروہ کے درمیان سعی، طواف النساء اور نماز طواف النساء انجام دیں گے۔ ، اس طرح حج کے مناسک تمام ہوتے ہیں اور انسان حاجی بن جاتا ہے