اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

خدا نے معصومین علیہم السلام کو علم و اختیار دیا ہے؛آیت اللہ العظمی سید صادق شیرازی

آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی کے روزانہ کے علمی اجلاس میں

امام معصوم علیہ السلام کے علم کے بارے میں فرمایا: معصومین علیہم السلام ہر بات جانتے ہیں صرف روایت میں ایک جگہ استثنی ہوئی ہے جیسا کہ سورہ رعد کی آیت نمبر 39 میں ارشاد ہو رہا ہے: خدا جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے (دنیا کے احکام یا حوادث سے) اور جو چاہتا ہے ثابت کر دیتا ہے اور اصل کتاب اسی کے پاس ہے۔ لہذا ممکن ہے کہ بعض صورتوں میں کچھ تبدیلی کر دے جسے بدا کہا جاتا ہے اور اسے پہلے یا بعد میں منتقل کر دے۔


معظم لہ نے مزید فرمایا: اللہ نے ہر چیز کو 14 معصومین علیہم السلام کے اختیار میں رکھا ہے، اس نے جو کچھ بھی ان کے اختیار میں دیا ہے وہ ان کا نہیں ہے بلکہ وہ اللہ تبارک و تعالی سے متعلق ہے لہذا اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اس کا اپنا ہے اور یہی فرق ہے خدائے متعال اور معصومین علیہم السلام میں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بعض روایات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امام حسین علیہ السلام کی ایک مستند زیارت میں بیان ہوا ہے کہ خداوند عالم کا ارادہ مقدرات اول میں پہلے آپ کے پاس آتا ہے بعد میں دوسروں کی جانب بھیجا جاتا ہے، لہذا یہاں پر تاکید الہی امور کی تقدیر پر ہے نہ کہ لوگوں کی جانب، اور اس سلسلے میں متعدد روایتیں اور دعائیں موجود ہیں۔‌
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس موضوع کو واضح کرنے کے لیے مثال دیتے ہوئے فرمایا: معصومین علیہم السلام کے اختیارات ایک وکیل کے اختیارات جیسے ہیں کہ جیسے ایک وکیل کو اختیارات دیے جاتے ہیں، جیسے ایک ارب پتی تاجر کسی شخص کو وکیل بناتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ تم اپنی مصلحت کے مطابق ہمارے مال میں اختیار رکھتے ہو جیسے خریدو فروخت یا دوسرے اختیارات، لہذا یہ وکیل جسے ایک وسیع اختیارات ملے ہیں وہ جو چاہتا ہے انجام دے سکتا ہے لیکن وہ ان مال کا مالک نہیں ہوتا ہے، معصومین علیہم السلام کے سلسلے میں بھی یہی صورت حال ہے کہ خداوند عالم نے انہیں اختیارات دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button