آرایس ایس کے لیڈر راندریش کمار نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے غرور اور تکبر کی وجہ سے اکثریت حاصل کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔ خیال رہے کہ امسال بی جے پی نے لوک سبھاانتخابات میں اکثریت حاصل نہیں کی لیکن ہندواتواپارٹی نے اپنے حامیوں کے ساتھ حکومت بنائی ہے۔ آر ایس ایس بی جے پی کا پیرنٹ آرگنائزیشن ہے۔ آر ایس ایس کے لیڈر نے کہا کہ ’’وہ پارٹی جس نے ’’بھگوان رام‘‘ کی بھکتی کی تھی لیکن اس کے تکبر کی وجہ سے وہ ۲۴۱؍ پر رک گئی لیکن وہ سب سے بڑی پارٹی بھی بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے جے پور میں رام ایودھیا یاترا درشن پوجن سماروہ میں تقریر کرتے ہوئے یہ باتیں کہی ہیں۔انہوں نے اپوزیشن کے تعلق سے کہا کہ اور وہ افراد جنہیں بھگوان رام پر ایمان نہیں ، ۲۳۴؍ سیٹیوں پر ہی رک گئی ہے۔
نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں:
Check Also
Close