نیٹ کے گریس مارکس منسوخ، 1563 طلبہ کا 23 جون کو دوبارہ امتحان
نئی دہلی :نیٹ یوجی 2024 کے امتحان اور اس کے نتائج کے تعلق سے جاری تنازعہ پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ طلبہ کو ڈرنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ کونسلنگ ہوتی رہے گی اور ہم اس پر روک نہیں لگا رہے ہیں۔
عدالت نے کہا : امتحان کو پوری طرح سے رد کر دینا مناسب نہیں ہے ۔ درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ ’کونسلنگ جاری رہے گی اور ہم اسے نہیں روک رہے ہیں۔ جب امتحان ہوتا ہے تو سب کچھ مکمل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ امتحان کو مکمل طور پر منسوخ کرنا ابھی صحیح طریقہ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وزارت تعلیم کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی نے 1500 سے زیادہ بچوں کا دوبارہ امتحان لینے کا مشورہ دیا ہے۔ اگر یہ لوگ دوبارہ پیپر نہیں دیتے ہیں تو گریس مارک ہٹانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔حکومت نے عدالت کو بتایا کہ جن 1,563 طلباء کو گریس مارک دیئے گئے ہیں انہیں 23 جون کو ہونے والے امتحان میں شرکت کا اختیار دیا جائے گا۔ اس کا نتیجہ 30 جون کو آئے گا۔ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور دیگر کورسز میں داخلے کے لیے کونسلنگ 6 جولائی سے شروع ہوگی۔گریس مارک پانے والے طلبہ کے دوبارہ امتحان کے بعد نئی رینکنگ 30 جون کے بعد سامنے آئے گی۔