مکہ مکرمہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی خدمات جاری
مکہ مکرمہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق شیرازی کی خدمات جاری ہیں۔
یہ بعثہ(نمایندگی دفتر) ایام حج کی ابتدا میں مکہ مکرمہ سے پہلے مدینہ منورہ میں حجاج بیت اللہ الحرام کی دینی اور ثقافتی خدمات کے لئے منعقد ہوا۔
دفتر آیۃ اللہ العظمی شیرازی کے ترجمان نے بتایا کہ بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کہ ذمہ داروں نے مکہ مکرمہ میں موجود دیگر مراجع تقلید کے بعثوں کا دورہ کیا اور وہاں کے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں ایام حج کی سرگرمیوں کے علاوہ عالم اسلام کی تازہ ترین خبروں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف معاشروں میں شیعوں کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس بعثہ میں دنیا کے مختلف علاقوں کی عظیم دینی علماء اور ممتاز شخصیات کی موجودگی کا مشاہدہ بھی کیا گیا اور مختلف ممالک کے دینی علماء کے گروپس نے بھی اس بعثہ میں شرکت کر کے اس کے اراکین اور عہدہ داروں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔