اسلامی دنیاخبریںدنیا

این محمد فاروق نے اللہ کے نام پر وزارت کا حلف لیا

حیدرآباد۔/12 جون، تلگودیشم کے سینئر قائد این محمد فاروق نے آندھرا پردیش کی چندرا بابو نائیڈو کابینہ میں اللہ کے نام پر عہدہ و رازداری کا حلف لیا۔   جنہیں گورنر جسٹس عبدالنذیر نے حلف دلایا۔

این محمد فاروق نے اسمبلی انتخابات میں نندیال اسمبلی حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ آندھرا پردیش میں اگرچہ تلگودیشم سے تین مسلم ارکان اسمبلی منتخب ہوئے لیکن چندرا بابو نائیڈو نے طویل سیاسی تجربہ رکھنے والے اپنے دیرینہ رفیق این محمد فاروق کو کابینہ میں شامل کیا ہے۔ این محمد فاروق نے تلگو زبان میں حلف لیا لیکن لفظ اللہ ادا کرتے ہوئے وہاں موجود مسلمانوں کا دل موہ لیا۔ این محمد فاروق نے حلف برداری کے فوری بعد وزیر اعظم نریندر مودی، چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو، گورنر جسٹس عبدالنذیر کے علاوہ پون کلیان اور نارا لوکیش سے ملاقات کی۔

74 سالہ این محمد فاروق نے پی یو سی تک تعلیم حاصل کی ہے۔ 1981 میں نندیال کے میونسپل کونسلر کی حیثیت سے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ 1985 میں تلگودیشم کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ نندیال اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے اور انہیں این ٹی راما راؤ کی کابینہ میں شوگر انڈسٹریز کا وزیر بنایا گیا تھا۔  حالیہ اسمبلی چناؤ میں نندیال سے بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے این محمد فاروق کی کابینہ میں شمولیت پر آندھرا پردیش کے مسلمانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ این فاروق نے کہا کہ تلگودیشم کے انتخابی منشور میں مسلم اقلیت کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ان کی تکمیل اولین ترجیح رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button