اسلامی دنیاخبریںمقدس مقامات اور روضے
امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت پر دہلی میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری
ہندوستان کے پائے تخت دہلی میں امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت پر مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
شب شہادت یعنی شب جمعہ دہلی کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔ کربلا شاہ مرداں جور باغ، چھوٹی کربلا، پنجہ شریف (مزار شہید رابع)، امامیہ ہال، باب العلم جامعہ نگر، اوکھلا وغیرہ میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
چھوٹی کربلا، شاہ مرداں میں منعقد مجلس کو مترجم قرآن مولانا سید رئیس احمد جارچوی نے خطاب کیا ۔ انھوں نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاہل رہنا کمال نہیں ہے بلکہ لحد تک علم حاصل کرنا کمال ہے، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ گہوارہ سے آغاش لحد تک علم حاصل کرو۔