ایران

ایران میں صحت کی صورتحال کا نامعلوم مستقبل

حال ہی میں ایران کے طبی نظام کی تنظیم کے سربراہ محمد رئیس زادہ نے ایران سے ڈاکٹروں کی روانگی کے سلسلہ میں کہا تھا کہ اس عمل کا جاری رہنا غیر ملکی ڈاکٹروں کی آمد کا باعث بنے گا۔
جیسا کہ سوسائیٹی آف انٹرنل میڈیسن اسپیشلسٹ آف ایران کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ ڈاکٹر ایرج خسرونیا کہتے ہیں کہ مالی اور اقتصادی مسائل ڈاکٹروں کی ہجرت کی سب سے نمایاں وجہ ہے۔
50% ڈاکٹر اور بہت سے نوجوان ماہرین اور ذیلی ماہرین اپنے روزمرہ کے اخراجات بھی برداشت نہیں کر سکتے اور بوڑھے اور تجربہ کار ڈاکٹر معاشی مسائل کی وجہ سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
دریں اثناء رپورٹس بتاتی ہیں کہ ہر ماہ 150 ایرانی ڈاکٹر بیرون ملک ہجرت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button