شیعہ مرجعیت

بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ نے مکہ مکرمہ میں اپنی خدمات کا آغاز کیا

بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ نے مکہ مکرمہ میں اپنی خدمات کا رسمی طور سےآغاز کیا
بعثہ کا پتہ مکہ مکرمہ، شمالی العزیزیہ، مکہ کانکورڈ ہوٹل سینٹ، فرسٹ گلی، العراقیہ میڈیکل مشن کے بغل میں، تربیہ روڈ منا میں بوائز اسکول کے سامنے، بلاک نمبر 1 ہے۔
واضح رہے کہ تقریباً دس دن قبل مدینہ منورہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا آغاز ہوا جہاں مختلف پروگرام اور خدمات انجام پائی۔
حرم نبوی کے زائرین، عاشقان و شیعیان اہل بیت علیہم السلام ، مرجع عالی قدر کے مقلدین کا استقبال اور دیگر مراجع کرام کے اراکین بعثہ سے ملاقات مدینہ منورہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی خدمات میں شامل تھا۔


اسی طرح بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے ذمہ داروں نےان ایام میں دیگر مراجع کرام کے بعثوں کے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔
نماز جماعت کا قیام، مومنین کے دینی اعتقادی اور شرعی سوالات کے جوابات بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی اہم خدمت رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button