افغانستان

افغانستان کے صوبہ ہرات میں آگ لگنے سے 300 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات کے مقامی ذرائع کے مطابق ہفتہ ۱۷؍ جون کی صبح تجارتی مرکز “قصر ہرات” میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دکانداروں کو بھاری مالی نقصان پہنچا اور 300 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں۔
اس تجارتی مرکز کے دکانداروں کے مطابق اس مرکز میں موجود تقریباً ایک سو موبائل بوتھ بھی جل کر خاکستر ہو گئے اور اس آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا ابھی تک درست اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر مین کی تعداد ناکافی تھی جس کی وجہ سے آگ شاپنگ سینٹر کے تمام حصوں تک پھیل گئی اور تمام دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اس واقعہ کی وجہ بجلی کا کنکشن بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button