افغانستان

افغانستان میں 16 ملین بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا کہ افغانستان میں تقریباً 16 ملین بچوں کو تحفظ اور انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے نمائندے فران ایکزا نے کہا: ‘‘افغانستان میں بچے اپنی عمر سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور ہر روز ان کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔’’
افغانستان میں یونیسیف کے دفتر نے کہا: “محفوظ اور پر امن ماحول بچوں کو ذہنی سکون فراہم کرتا ہے اور چھوٹی بچیاں پڑھنا لکھنا سیکھتی ہیں، لیکن افغانستان بچوں کے لئے دنیا کے بدترین ممالک میں سے ایک ہے، جہاں بڑی تعداد تعلیم سے محروم ہے۔’’

بچوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں دس لاکھ بچے اپنے خاندانوں کی آمدنی میں کمی کے باعث کام کرنے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے نشاندہی کی کہ افغانستان میں 1.6 ملین سے زائد بچے، جن میں سے کچھ کی عمریں صرف چھ سال ہیں، خطرناک حالات میں کام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button