شیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ شیخ عبدالکریم حائری نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے ملاقات کی

حوزہ علمیہ کربلا معلیٰ میں درس خارج کے استاد آیۃ اللہ شیخ عبدالکریم حائری نے قم مقدس میں ۲۶؍ ذی الحجہ کو مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات انھوں نے حوزہ علمیہ کی علمی خدمات اور سرگرمیوں کے سلسلہ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی نصیحتوں سے استفادہ کیا۔
واضح رہے کہ حوزہ علمیہ کربلا معلیٰ میں درس خارج کے استاد آیۃ اللہ شیخ عبدالکریم حائری برسوں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے شاگرد رہے اور ان سے کسب فیض کا انہیں شرف حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button